3 جون، 2017، 4:16 PM

لائن آف کنٹرول پر جھڑپ میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر جھڑپ میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان جھڑپ  کے دوران  5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں ہندوستانی فوج اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 5 ہندوستانی  فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتا پانی کے علاقے میں فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بنکر تباہ کردیئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News ID 1872940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha