31 مئی، 2017، 1:51 PM

رہبر معظم نے اپنے ایک حکم ميں آل ہاشم کو تبریز کا امام جمعہ مقررکردیا

رہبر معظم نے اپنے ایک حکم ميں  آل ہاشم کو تبریز کا امام جمعہ مقررکردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم کو تبریز کا امام جمعہ اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم کو تبریز کا امام جمعہ اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تبریز کے سابق امام جمعہ اور آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین مجتہد شبستری کی اس عہدے پر شائستہ خدمات پر شکریہ ادا کیا  رہبر معظم نے اپنے حکم میں تبریز کے نئے امام جمعہ سید محمد علی آل ہاشم کو سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ آذربائیجان کے عوام کی علمی اور ثقافتی سطح پر خدمات میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروی کار لائیں اور علاقہ کے علماء اور دانشوروں کے ساتھ  قریبی تعاون برقرار کرکے پسماندہ طبقات کی مشکلات دور کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ اللہ تعالی آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

News ID 1872872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha