7 دسمبر، 2017، 12:33 PM

حجۃ الاسلام علیدادی کرمان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر

حجۃ الاسلام علیدادی کرمان کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کرمان کے سابق امام جمعہ حجۃ الاسلام سید یحیی جعفری کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام حسن علیدادی کو کرمان کا نیا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں نئے امام جمعہ کو  صوبہ کے عوام ، صوبہ کے جوانوں ، علماء ، ممتاز شخصیات اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے ساتھ گہرا رابطہ برقرار کرنے اور صوبہ میں ثقافتی اور سماجی پروگراموں کے فروغ کے سلسلے میں تاکیدکی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ سے نئے امام جمعہ کی کامیابی اور توفیقات میں اضافہ کی دعا فرمائی۔

News ID 1877184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha