19 مئی، 2017، 10:05 PM

روس کی شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کی مذمت

روس کی شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کی مذمت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لکاوروف نے امریکہ کی طرف سے شام میں شامی فوجی قافلہ پرامریکی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لکاوروف نے امریکہ کی طرف سے شام میں شامی فوجی قافلہ  پرامریکی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف قراردیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کو غیر قانونی اور شامی حاکمیت کے صریح خلاف قراردیا۔ادھر روس کے نائب وزير خارجہ نے بھی امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں متعدد شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں اور امریکہ اپنے بہیمانہ حملوں کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔واضح رہے کہ کل امریکی جنگی طیاروں نے شام کی سرحد پر شامی فوجی قافلہ پر حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا، ذرائع کے مطابق امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی عملی حمایت کررہا ہے۔

News ID 1872608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha