20 مئی، 2017، 7:29 PM

ایران کی شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کی مذمت

ایران کی شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے فوجی قافلہ پر امریکی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام کے فوجی قافلہ پر امریکی فضائی حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ مسلسل شام کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے مستقل رکن پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایران امریکہ کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شامی حکومت دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے جبکہ امریکہ دہشت گردوں کی آشکارا پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1872632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha