19 ستمبر، 2016، 10:41 AM

ایران کی شام میں امریکی بمباری کی شدید مذمت کی

ایران کی شام میں امریکی بمباری کی شدید مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے علاقہ دیرالزور میں امریکی جنگی جہازوں کی طرف سے شام کے فوجیوں پر ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت دہشت گردوں کی کبھی درپردہ اور کبھی آشکارا مدد کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام کے علاقہ دیرالزور میں امریکی جنگی جہازوں کی طرف سے شام کے فوجیوں پر ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ در حقیقت دہشت گردوں  کی کبھی درپردہ اور کبھی آشکارا مدد کررہا ہے۔ایرانی ترجمان نے کہا کہ شام پر امریکی ہوائی حملے شامی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ  امریکی ہوائي حملے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں بالکل مؤثر نہیں بلکہ امریکی حملوں سے دہشت گردوں کو قوت اور طاقت ملتی ہے امریکہ کبھی غلطی سے دہشت گرد کے لئے ہتھیار گراتا ہے اور کبھی غلطی سے شامی اور عراقی فورسز پر ہوائی حملے کرتا ہے امریکہ کی یہ غلطیاں عمدی ہیں امریکہ جان بوجھ کر دہشت گردوں کو عراق اور شام میں فعال رکھنا چاہتا ہے۔

News ID 1867014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha