مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق پر ترکی کے فضائی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مستقل ممالک کی قومی خودمختاری اور حاکمیت کی خلاف ورزی خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کے علاقہ سنجار پر ترکی کے فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے بجائے عراقی حکومت کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے مستقل ممالک کی خودمختاری کی خلا ف ورزی علاقہ میں عدم استحکام کا باعث بنے گی اور اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ترکی کو ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق پر ترکی کے فضائی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مستقل ممالک کی قومی خودمختاری اور حاکمیت کی خلاف ورزی اور نقض عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔
News ID 1872072
آپ کا تبصرہ