مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کررہا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی صورت میں کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے معاہدے کے لیے سرگرم ہے تاہم سفارت خانے کی منتقلی کے منفی اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں اور قیام امن کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، ان تمام باتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کررہا ہے ۔
News ID 1872516
آپ کا تبصرہ