15 مئی، 2017، 6:58 PM

صدارتی انتخابات میں محمد باقر قالیباف نے سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کردیا

صدارتی انتخابات میں محمد باقر قالیباف نے سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں انتخاباتی مہم اہم اور حساس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ایک اہم صدارتی امیدوار اور تہران کے میئرمحمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات سے دست بردار ہوتے ہوئے دوسرے اہم صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں  انتخاباتی مہم اہم اور حساس  مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ایک اہم صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے صدارتی انتخابات سے دست بردار ہوتے ہوئے دوسرے اہم صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں انتخابی مہم کے دوران عوام کی طرف سے ریلیوں میں بھر شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ انقلابی محاذ کی حمایت کے سلسلے میں صدارتی انتخابات میں شرکت سے دستبردار ہوکر اہم صدارتی امیدوار جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی حمایت میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے ۔ انھوں کہا کہ میں اپنے حامیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھی اپنا قیمتی ووٹ سید ابراہیم رئیسی کو دیکر انھیں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں کامیاب بنائیں ۔ ذرائع کے مطابق ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کا دوسرے اہم امیدوار سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوگا کیونکہ موجودہ نائب صدر اور صدارتی امیدوار جناب اسحاق جہانگیری کے بھی صدر حسن روحانی کے حق میں دستبردارہونے کا قوی امکان ہے لہذا دو امیدواروں موجودہ صدر حسن روحانی اور حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی سید ابراہیم رئیسی کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوگا۔  ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات آئندہ جمعہ 29 اردیبہشت مطابق  19 مئی کو منعقد ہوں گے۔

News ID 1872509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha