2 مئی، 2017، 7:16 PM

ہندوستانی وزارت خارجہ میں پاکستانی ہائی کمشنر طلب

ہندوستانی وزارت خارجہ میں  پاکستانی ہائی کمشنر طلب

ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے گزشتہ روز 2 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشیں مسخ کرنے پر سوالات اور احتجاج کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے گزشتہ روز 2 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور ان کی لاشیں مسخ کرنے پر سوالات اور احتجاج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے اور الزام لگایا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کے 2 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جب کہ ان کے گزشتہ روز کے واقعہ سے متعلق سوالات بھی کئے گئے۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بھارت کی جانب صرف الزامات لگائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاک فوج نے ایل او سی  کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فوجیوں کو ہلاک اوران کی لاشیں مسخ کردیں تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس الزام کو رد کردیا تھا۔

News ID 1872207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha