31 مارچ، 2017، 8:46 AM

جنوبی کوریا کی معزول صدرکو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا

جنوبی کوریا کی معزول صدرکو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا

جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گئیون ہائی کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے کرلیا ہے۔ پارک گئیون ہائی پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گئیون ہائی کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے  کرلیا ہے۔ پارک گئیون ہائی پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریاکی برطرف صدرپارک گیﺅن ہائی کو گرفتارکرلیاگیا انہیں بطور صدر اختیارات سے تجاوز کرنے اور ان کے ناجائز استعمال کے الزامات کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے ایک سکینڈل میں صدر پارک اور ان کی ایک قریبی دوست چوئی سون سل کے ملوث ہونے کی بنا پران کا مواخذہ کیا تھا۔

News ID 1871461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha