امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دنیا بھر میں خواتین کا مظاہرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں ہونے والا خواتین کا احتجاجی مارچ دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ گیا ہے دنیا بھر میں خواتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں ہونے والا خواتین کا احتجاجی مارچ دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ گیا ہے دنیا بھر میں خواتین  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف  احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا آغاز آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا ،لندن،پیرس، سڈنی سمیت دنیا کے کئی شہروں میں ٹرمپ کے خلاف احتجاجی سسٹر مارچوں کا سلسلہ جاری ہے۔واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشن پر خواتین سمیت ہزاروں مظاہرین جمع ہیں، نیویارک اور بوسٹن میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔
لندن کے ٹریفالگراسکوائر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ سڈنی میں بھی ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکلیں، خواتین کا کہنا تھا کہ تعصب، نسل پرستی اور خواتین کے حقوق کی نفی کرنے والی سیاست ناقابل قبول ہے۔

News Code 1869894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =