15 دسمبر، 2016، 11:33 PM

پاکستان ہمارے حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے ، وی کے سنگھ

پاکستان ہمارے حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے ، وی کے سنگھ

ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت ہندوستان کو حاصل حقوق کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔  وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان چھپن سال پرانے معاہدے سے مستقل جڑا ہوا ہے۔ پاکستان سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ معاہدے کے تحت ہندوستان کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں یک طرفہ طور پر نہ تو ترمیم کی جاسکتی ہے اور نہ اسے بدلا جاسکتا ہے۔

News ID 1869022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha