ٹرمپ کی جانب سے ریکس ٹلرسن کو وزیرخارجہ نامزد کرنے کا امکان

امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹلرسن ایکسن موبیل کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے قریبی تعلقات ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹلرسن نے پیٹرولیم کمپنی کے نمائندے کے طور پر روس اور وسط ایشیا میں بہت کام کیا ہے اور ان کے ان علاقوں میں گہرے مراسم ہیں۔ ٹرمپ نائب وزیر خارجہ کے طور پر جون آر بولٹن کو نامزد کر سکتے ہیں جو بش دور میں مختلف حوالوں سے کافی متنازع بھی رہے۔

News Code 1868922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =