30 نومبر، 2016، 5:37 PM

وزیر اعظم شریف قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے

وزیر اعظم شریف قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم نواز شریف قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے اور آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے جب کہ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم  نواز شریف قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے اور آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے جب کہ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  بنی گالہ میں پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان گزشتہ 7 ماہ سے پانامہ پیپرز سے متعلق کہانیاں بدل رہا ہے اور بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے، شریف فیملی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے لیکن کیس آج ختم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں بھی جھوٹ بولا اور آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے جب کہ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میاں شریف کی دبئی میں اسٹیل مل لگانے کی اصل کہانی تھی اور قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے جب کہ عدالت میں ان کےجمع کرائےگئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی، شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا لہذا اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا، اسمبلی میں نوازشریف نے کہا تھا ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں جب کہ ان کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ کیس یہاں تک آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے اور عدالت نے آج نوازشریف کے بچوں کی عمروں پربھی سوال اٹھائے جب کہ قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

News ID 1868678

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha