30 نومبر، 2016، 9:48 AM

پاکستان کے سابق صدر زرداری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

پاکستان کے سابق صدر زرداری کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی آرمی کے نئے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی آرمی کے نئے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی ۔ اطلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار قمرجاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ آصف علی زرداری پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نئے آرمی چیف کو فون کرکے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر سے متصل ہاکی گراؤنڈ میں ہوئی جس میں جنرل (ر) راحیل شریف نے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان کی علامتی چھڑی سونپی۔

News ID 1868665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha