7 نومبر، 2016، 8:57 AM

دمشق کے اطراف سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

دمشق کے اطراف سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف سے وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے اطراف سے وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز نے خان الشیخ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ شامی فورسز نے اس علاقہ میں ہتھیار بنانے والی ایک فیکٹری پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس میں امریکی اور اسرائیلی ہتھیار بنائے جارہے تھے۔ واضح رہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور ترکی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1868134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha