مہر خبررساں ایجنسی نے دام پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں شامی فورسز کی کارروائی میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شامی فورسز نے صوبہ درعا میں بھی داعش سے منسلک وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ ادھر شامی فورسز نے بصری الشام اور وادی الزیدی میں داعش دہشت گردوں ک کئي گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں متعدد داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کے صوبہ حلب میں شامی فورسز کی کارروائی میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شامی فورسز نے صوبہ درعا میں بھی وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
News ID 1865607
آپ کا تبصرہ