8 ستمبر، 2017، 1:41 PM

دیر الزور میں 40 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک

دیر الزور میں 40 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک

روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 40 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں داعش کے جنگی امور کا کامنڈر بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور میں روس کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 40 وہابی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں داعش کے جنگی امور کا کامنڈر بھی شامل ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے دیر الزور میں دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی جس میں 40 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں 4 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ جن میں دیر الزور کا امیر ابو محمد الشمالی اور داعش کے جنگی امور کا کمانڈر گل مراد حلیموف بھی شامل ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق گلم راد جاجیکستان کی خصوصی پولیس کا افسر تھا جو 2015 میں 6 افراد کے ہمراہ داعش میں شامل ہوگیا اور ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کے بعد وہ داعش کے جنگی امور کا کمانڈر بن گیا تھا۔

News ID 1875121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha