داعش دہشت گردوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فورسز نے شام کے صوبہ دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ اور ان کے قبضہ سے اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے شام کے صوبہ دیر الزور میں وہابی دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ اور ان کے قبضہ سے اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ اس سے قبل بھی شامی فورسز نے المیادین کو آزادکرانے کے دوران دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے داعش دہشت گرد تنظیم کو  مالی اور جنگی وسائل فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ترکی کے صدر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اب داعش کی مدد اور حمایت ترک کردینی چاہیے۔

News Code 1878710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =