21 اکتوبر، 2016، 3:49 PM

روسی ڈوما کی امریکہ کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری

روسی ڈوما کی امریکہ  کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری

روس کے ایوان زیریں ڈوما نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادیمیر پوتین کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے ایوان زیریں  ڈوما نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کی سطح کے پلوٹونیم کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر ولادیمیر پوتین کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔صدر پوتین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ واشنگٹن کی غیر دوستانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹراٹیجک استحکام کیلیے خطرات ابھر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ روس کی سرحدوں کے قریب تعینات کی جانے والی اپنی فورسز ہٹا لیتا ہے اور روس مخالف پابندیاں ختم کر دیتا ہے تو یہ معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے قانون سازوں کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے روس کے خلاف پابندیوں کو سخت کیا تو ماسکو ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امریکہ کیلیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔

News ID 1867740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha