مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور امریکہ کے مابین شام کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امیرکہ نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور امریکہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے بجائے انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے امریکہ دہشت گردوں کو اچھے اور برے میں تقسیم کرکے اچھے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں اور سبھی دہشت گرد برے ہیں۔ اسی دوران روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکہ کے ساتھ اسلحے میں استعمال ہونے والے پلوٹونیم کو ضائع کرنے سے متعلق معاہدہ کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس پر امریکہ نے افسوس کا اظءار کیا ہے۔
روس اور امریکہ کے مابین شام کے معاملے پر مذاکرات معطل/ امریکہ پر فریب کاری کا الزام
روس اور امریکہ کے مابین شام کے معاملے پر کشیدگی بڑھ گئی ہے روس کا کہنا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے۔
News ID 1867359
آپ کا تبصرہ