مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررسان ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یمن میں کھل کر سعودی عرب کی حمایت شروع کردی ہے امریکہ نے پہلی بار یمنی فورسز اور حوثی قبائل کے زیر کنٹرول علاقے میں کروز میزائل سے بمباری کرکے 3 ریڈارز تباہ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حوثی قبائل پر یہ امریکہ کا پہلا براہ راست حملہ ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر براک اوبامہ کی منظوری کے بعد یمن کے بحیرہ احمر میں ٹوم ہاک کروز میزائل کی مدد سے بمباری کی گئی۔پنٹاگون کے مطابق ابتدائی شواہد سے یہی پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ سائٹس تباہ ہوگئی ہیں۔ امریکہ یمن میں سعودی عرب کو شکست سے بچآنے کے لئے براہ راست مداخلت پر اتر آیا ہے امریکہ نے بہانہ بنایا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے اس کے جنگی جہاز پر میزائا جسے ناکام بنادیا گیا ۔ لیکن یمنی فورسز اور قبائل نے امریکہ کے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے امریکی جہاز پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ بظاہر امریکہ بہانہ بنا پر یمن میں سعودی عرب کو تاریخی شکست سے بچآنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکہ نے یمن میں کھل کر سعودی عرب کی حمایت شروع کردی ہے امریکہ نے پہلی بار یمنی فورسز اور حوثی قبائل کے زیر کنٹرول علاقے میں کروز میزائل سے بمباری کرکے 3 ریڈارز تباہ کردیئے ہیں۔
News ID 1867566
آپ کا تبصرہ