11 اگست، 2016، 10:01 PM

عالمی برادری کے رہنماؤں کو خط لکھنے سے دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی

عالمی برادری کے رہنماؤں کو خط لکھنے سے دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر عالمی رہنماؤں بالخصوص اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو خط لکھنے کے اقدامات سے سرحد پار دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر عالمی رہنماؤں  بالخصوص  اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل کے نام خط  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو خط لکھنے کے اقدامات سے سرحد پار دہشت گردی میں کمی نہیں آئے گی۔اطلاعات  کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا تھا کہ 'میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے خط تحریر کرتے ہیں، ان سے اب بھی سرحد پار دہشت گردی میں کمی نہیں آئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہیے اور سرحد پار سے دراندازی کو روکنا چاہیے۔ واضح  رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین کو علیحدہ علیحدہ خطوط کے ذریعے ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلاتے ہوئے ان کے خاتمے کیلئے مدد فراہم کرنے کا کہا تھا۔

News ID 1866149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha