مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کےکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے اور ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستانی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہندوستان سمیت کچھ ممالک پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعض مقامی ایجنٹس بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے سخت خلاف ہیں، وہ ان سازشوں سے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں جبکہ بعض گمراہ لوگ ملک دشمن افراد کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت ـڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کی حکومت وہابیوں کے اعلی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جبکہ اسے معلوم ہے کہ وہابی دہشت گرد غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں اور وہ غیر ملکی عناصر کے ساتھ ملکر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو پاکستان کے ایک بااثر حلقے کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔
پاکستانی فوج کےکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے اور ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہندوستانی ایجنسیاں ملوث ہیں۔
News ID 1866184
آپ کا تبصرہ