مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے فلوجہ کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے کردیا ہے جسے داعش نے اپنا دارالخلافہ بنا رکھا تھا اور عراقی فورسز اب داعش دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے موصل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
عراقی فورسز نے الشرقاط علاقہ کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور عراقی فورسزنے بیجی اور الشرقاط سڑک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
صوبہ الانبار کے سنی گورنر احمد الجبوری نے کہا ہے کہ عنقریب عراق سے وہابی دہشت گردوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ادھر عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ موصل کو آزاد کرانے میں بھی عراقی عوام کے رضا کاردستے بھر پور شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ