مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے فلوجہ شہر کی اہم سرکاری عمارت سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا قبضہ چھڑا لیا ہے اور عمارت پر عراقی جھنڈا لہرا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلوجہ کو آزاد کرنے کی کارروائی تین ہفتہ قبل عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے حکم سے شروع کی گئی تھی اور اب عراقی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں سے میونسپل عمارت کا قبضہ چھڑا لیا ہے اور عمارت کا کنٹرول حاصل کر کے عراقی جھنڈا لہرا دیا ہے۔ ادھر عراقی فورسز نے فلوجہ بغداد سڑک کو بھی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے جبکہ عراقی فوزیر داخلہ محمد الغبان بھی فلوجہ پہنچ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ