مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الغنیمی نے کہا ہے کہ موصل سے آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود کا خاتمہ کردیا جائے گا اور رمضان المبارک سے قبل ہی موصل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائےگا۔ عراقی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف کھولے گئے نئے محاذ پر دلیرانہ انداز میں لڑتے ہوئے انہیں شہر کے محدود حصے تک دھکیل دیا ہے اور امید ہے کہ رمضان المبارک سے قبل شہر کا قبضہ چھڑاتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے نویں آرمڈ ڈویژن اور ریپڈ ریسپونس فورس کی جانب سے شہر کے شمالی حصے میں بھرپور طاقت سے دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے حملہ کیا جہاں تقریبا 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہری محصور ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں کو امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل نے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تشکیل دیا جنھیں ترکی اور قطر کی بھی بڑے پیمانے پر مدد حاصل ہے۔
عراقی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الغنیمی نے کہا ہے کہ موصل سے آئندہ چند روز میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود کا خاتمہ کردیا جائے گا اور رمضان المبارک سے قبل ہی موصل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک ہوجائےگا۔
News ID 1872424
آپ کا تبصرہ