16 جون، 2016، 1:39 AM

چین میں سابق سیاستدان کے بیٹے اور اہلیہ کو رشوت ستانی پر قید و جرمانہ کی سزا

چین میں سابق سیاستدان کے بیٹے اور اہلیہ کو رشوت ستانی پر قید و جرمانہ کی سزا

چين میں سابق سیاستدان کے بیٹے اور اہلیہ کو رشوت ستانی کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين میں سابق سیاستدان کے بیٹے اور اہلیہ کو رشوت ستانی کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق سیاستدان اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔
سیاستدان کے بیٹے کو 18 سال قید اور 5 کروڑ 30لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ اہلیہ کو 9 سال قید کی سزا سنائی گی ہے، سابق سیاستدان کو پچھلے سال عمر قید کی سزاسنائی جاچکی ہے۔

News ID 1864775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha