23 مئی، 2016، 3:00 PM

ایران اور ہندوستان نے باہمی تعاون کے 12 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کردیئے

ایران اور ہندوستان نے باہمی تعاون کے 12 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کردیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایران اور ہندوستان کے حکام نےاقتصادی، تجارتی ، ٹرانسپورٹ ،بندرگاہوں کی توسیع، ثقافتی اور سائنسی شعبوں سمیت باہمی تعاون کے 12 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایران اور ہندوستان کے حکام نےاقتصادی، تجارتی ، ٹرانسپورٹ ،بندرگاہوں کی توسیع،  ثقافتی اور سائنسی شعبوں سمیت  باہمی تعاون کے 12 معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں ۔

دونوں ممالک  کے حکام نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے باہمی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیا ہے۔

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران اور ہند کے باہمی روابط میں استحکام علاقائی مفادات میں ہے ہندوستان ایک اہم ملک ہے اور ایران و ہندوستان کے باہمی تعلقات ہمیشہ اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی راہیں پہلے سے کہیں زيادہ ہموار ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان اقصتادی روابط موجودہ سطح سے بھی کہيں زيادہ وسیع ہوسکتے ہیں۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کہا کہ علاقائی امن و ثبات میں ایران اور ہندوستان کا اہم کردار ہے اور دہشت گردی کے خلاف مقابلے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے نظریات اور خدشات مشترک ہیں۔

ہندوستانی وزير اعظم نے کہا کہ مجھے ایران کے دورے پر بڑي خوشی اور مسرت حاصل ہوئی ہے ایران ہمیشہ سخت شرائط میں ہندوستان کے ساتھ رہا ہے اور ہندوستان بھی سخت شرائط میں ایران کے ساتھ رہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان میں 2001 کے زلزلے میں ایران پہلے ممالک میں شامل  تھا جس  نے ہندوستان کو امداد فراہم کی  اور اسی طرح ہندوستان کو بھی ایران کے ساتھ تعاون پر فخر اور خوشی حاصل ہے۔

ہندوستانی وزير ا‏عظم نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان جدید معاہدوں سے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا اور ہندوستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1864220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha