مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے دوسرے مرحلے کے پارلیمانی انتخابات 21 صوبوں میں ہورہے ہیں جس میں 68 نشستوں کے لئے 136 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جن صوبوں میں دوسرے مرحلے کے انتخابات منعقد ہورہے ہیں ان میں صوبہ خوزستان، مغربی آذربائیجان، لرستان، فارس، زنجان، گلستان، ایلام، تہران، گیلان، مرکزی، اردبیل، اصفہان، چہار محل و بحتیاری، کردستان، کرمانشاہ ، مازندران، ہمدان، خراسان رضوی، ہرمزگان اور یزد شامل ہیں۔ ان انتخابات میں وہی افراد شرکت کرسکتے ہیں جنھوں نے مقررہ انتخابی حلقہ میں پہلے شرکت کی ہے یا جنھوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں شرکت نہیں کی۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں معمولی اکثریت حاصل کرنے والاامیدوار پارلیمنٹ کا نمائندہ منتخب ہوجائے گا۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 17 ملین افراد اپنی رائے کا استعمال کرسکتے ہیں۔دوسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد ایران کےدسویں پارلیمانی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے دوسرے مرحلے کے پارلیمانی انتخابات 21 صوبوں میں ہورہے ہیں جس میں 68 نشستوں کے لئے 136 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
News ID 1863632
آپ کا تبصرہ