مہر خبررساں ایجنسی نے حریت ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں ہونے اولے بم دھماکوں کا الزآم سنی کردوں پر عائد کردیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ انقرہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں اب تک 14 افراد کو گرفتار کلیا گیا ہے اور وزارت داخلہ اور انٹیلیجنس ادراوں کے مطابق دھماکوں میں سنی کرد تنظیم پ ک ک ملوث ہے۔ اردوغان نے کہا کہ اگر چہ پ ک ک اور کرد ڈیمو کریٹک پارٹی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اٹیلیجنس اداروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں ميں سنی کرد ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ سنی کرد تنظیموں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ یا ترک حکومت کی حمایت کرے یا سنی کرد تنظیموں کی حمایت کرے ۔ ترک صدر پر الزام ہے کہ وہ سنی کردوں کی نسل کشی پر کمر بستہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ