10 اکتوبر، 2017، 10:40 PM

ترک صدر نے انقرہ میں امریکی سفیرکو امریکہ کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ترک صدر نے انقرہ میں امریکی سفیرکو امریکہ کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں امریکی سفیرجان باس کو امریکہ کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں امریکی سفیرجان باس کو امریکہ کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ترک صدر نے کہا  کہ نہ وہ اور نہ ہی ان کی حکومت انقرہ میں تعینات امریکی سفیر کو تسلیم کرتی ہے،حال ہی میں امریکہ نے ترک باشندوں کے لیے ویزہ نہ دینے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد دونوں ممالک میں محاذ آرائی اور لفظی  جنگ عروج پر ہے۔اس موقع پر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں امریکی سفیر جان باس کو اپنے ملک کی نمائندگی سے الگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میرے وزرا اب انہیں اپنے ملک کا نمائندہ تصور نہیں کرتے۔ترک صدر نے کہا کہ اگر ویزوں کا اجرا رو ک دینے کا فیصلہ امریکی سفیر کا ہے تو ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے منصب کو چھوڑ دیں اور ہم آج انقرہ میں امریکی سفیر کے استقبال کے لیے تیار نہیں جب کہ ترکی کے اعلیٰ حکام  بھی ان کے ساتھ ملاقاتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ امریکا کے ساتھ ویزوں کی معطلی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ اس بحران کو ہم نے جنم نہیں دیا، اس کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی امریکہ کا قریبی اتحادی ملک ہے جو گذؤتہ سال کے ناکام فوجی کودتا کے بعد امریکہ سے فاصلہ اخۃیار کررہا ہے کیونکہ ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ  نمایاں تھا۔

News ID 1875859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha