2 فروری، 2016، 12:24 PM

ایران اور روس کی شامی – شامی حل پر تاکید

ایران اور روس کی  شامی – شامی حل پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس کے نمائند الیگزینڈر لاورنیتف کے ساتھ ملاقات میں شام کے بحران کو حل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور مخالفین شام کے بحران کو حل کرسکتے ہیں اور شامی – شامی حل ہی پائدار ثابت ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپوٹر کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ، رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور بیداری اسلامی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روس کے نمائند الیگزینڈر لاورنیتف کے ساتھ ملاقات میں  شام کے بحران کو حل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شامی حکومت اور مخالفین شام کے بحران کو حل کرسکتے ہیں اور شامی – شامی حل ہی پائدار ثابت ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے دہشت گردوں سے استفادہ کسی صورت میں درست نہیں اور جو ممالک شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں انھیں دہشت گردوں کی حامیت ترک کردینی چاہیے۔ روس اور ایران کے نمائندوں نے اس ملاقات میں شام کے بحران کو حل کرنے اور شامی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بات چیت اور تبالہ خیال کیا شام کے بارے میں روس اور ایران کا مؤقف  بہت سے امور کے بارے میں یکساں  ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت اور عوام  کی حمایت کررہے ہیں ۔ جبکہ سعودی عرب، ترکی قطر، اسراغيل اور امریکہ شامی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1861523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha