مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے کہا ہے کہ شام کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں روس کا کردار بہت ہی اہم اور بنیادی ہے۔
موگرینی کا کہنا تھا کہ ہم روس کے بغیر شام کا بحران حل نہیں کرسکتے ہیں اس نے کہا کہ شام کے ہمسایہ ممالک شام کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں موگرینی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے شام کے بحران میں متاثرہ افراد کی اس وقت مدد سب سے اہم ہے ۔
آپ کا تبصرہ