23 جنوری، 2016، 1:51 PM

چینی صدر کا تہران میں باقاعدہ استقبال/ چینی صدر کا دورہ تہران بڑی اہمیت کا حامل

چینی صدر کا تہران میں باقاعدہ استقبال/ چینی صدر کا دورہ تہران بڑی اہمیت کا حامل

چین کے صدر شی جن پنگ ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل رات ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا چینی صدر اس دورے کے دوران ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل رات ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں آج صبح  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا سعد آباد محل میں باقاعدہ استقبال کیا ۔ چینی صدر اس دورے کے دوران ایران کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات ، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور ایران کے ساتھ  گوناگوں سیاسی، تجارتی،،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں  تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت اور چند معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

چینی صدر کا یہ سفر ایرانی صدر کے گذشتہ سال کے دورہ چین کے جواب میں ہے گذشتہ 14 سال میں کسی چینی صدر کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے ایران  اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کی کامیابی اور ایران پر پابندیوں کے خاتمہ کے بعد  چينی صدر کے دورہ ایران کو بڑي اہمیت حاصل ہے۔ چینی صدر کے وفد میں تین نائب وزراء اعظم ، 6 وزراء اور اعلی چینی تجار شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے صدور باہمی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

News ID 1861276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha