23 جنوری، 2016، 9:49 AM

افغان صدر نے پاکستان کا دعوی مسترد کردیا

افغان صدر نے پاکستان کا دعوی مسترد کردیا

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے باچا خان یونیورسٹی سانحہ سے متعلق پاکستان کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے باچا خان یونیورسٹی سانحہ سے متعلق پاکستان کا دعویٰ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان پر امن ملک ہے اور  کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کریں گے۔ افغانستان  کوخود دہشت گردی کا سامنا ہے،دہشت گردی کا خاتمہ مخلصانہ کوششوں اور مشترکہ کارروائیوں سے ہی ممکن ہے پاکستان میں دہشت گرد بڑے پیمانے پر موجود ہیں دہشت گرد پاکستان کے صوبہ پنجاب میں روپوش ہوجاتے ہیں دہشت گردوں کو وہابی مدارس اور اداروں کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News ID 1861269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha