مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ نے سعودی عرب کے شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
آپ کا تبصرہ