10 دسمبر، 2015، 8:10 PM

جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کی اس ملاقات میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور پاکستان اور افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن بھی شریک تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف اور امریکی نائب زیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات میں خطے میں استحکام کے لیے افغان مفاہمتی عمل کے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1860214

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha