مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن کو فون کرکے پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا علی حیدر گیلانی کو وہابی دہشت گردون نے 2013 میں ملتان سے اغوا کرکے افغانستان منتقل کردیا تھا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نیکلسن کو فون کیا اور آپریشن کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ پاک فوج کے سربراہ نے افغان سکیورٹی فورسز کےکردار کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013 کے انتخابی مہم کے دوران ملتان سے اغوا کیا گیا تھا جنہیں افغانستان کے شہر غزنی میں فورسز کے آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔
آپ کا تبصرہ