11 مئی، 2016، 4:31 PM

پاکستان کا علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کا شکریہ

پاکستان کا علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کا شکریہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ، علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرانے کے لئے افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کے کامیاب آپریشن پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ پاکستان ، علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرانے کے لئے افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کے کامیاب آپریشن پر شکریہ ادا کرتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ  نے اپنےبیان میں علی حیدر گیلانی کے پاکستان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز کے کامیاب آپریشن پر شکر گزار ہیں، امید ہے دونوں ممالک اور نیٹو مل کر خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں کو حکومتوں کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق علی حیدر گیلانی کو افغان وزارت دفاع میں پاکستانی سفیر کے حوالے کیا گیا جہاں سے انھیں افغان وزارت دفاع کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کابل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ پاکستانی سفیر نے علی حیدر گیلانی کی پاکستان روانگی سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغو کیا گیا تھا جنھیں گزشتہ روز افغان نیشنل آرمی اور نیٹو فورسز نے مشترکہ آپریشن کر کے بازیاب کرالیا۔

News ID 1863933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha