مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز میں پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں تلاش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کسی کوشش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایٹمی ادارے کی اس رپورٹ کے بعد ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نفاذ کی راہ ہموار ہوجائے گی اوراس طرح ایران کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
عالمی جوہری ادارے کی ایران کے ایٹمی پروگرام بارے میں بورڈ آف گورنرز میں رپورٹ پیش
اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ یوکیا آمانو نے اپنی رپورٹ بورڈ آف گورنرز میں پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے بارے میں تلاش کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
News ID 1861118
آپ کا تبصرہ