مہر خبررساں ایجنسی نے الوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے بحرین نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام تہران میں سعودی عرب کے سفارتخانہ پر حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے اس سے قبل سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے بعض دیگر عرب ممالک بھی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور کم کریں گے کیونکہ ان کی روزی روٹی کا سلسلہ سعودی عرب کی پیروی پر منحصر ہے اور ان ممالک کو سیاسی اور اقتصادی استقلال حاصل نہیں ہے ۔
سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے بحرین نے بھی ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1860823
آپ کا تبصرہ