5 جون، 2017، 11:41 AM

سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر نےقطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے

سعودی عرب، امارات ، بحرین اور مصر نےقطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے

سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے قطر کو یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے عربی اتحاد سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ  سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اسے عرب فوجی اتحاد سے بھی خارج کردیا، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔عرب ممالک نے قطر پر داعش اور القاعدہ کی حمایت اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، آبی اور ہوائی راستے بھی بند کردیے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض حکومت نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں جب کہ ‘دہشت گردی و انتہا پسندی کے خطرات سے بچنے اور قومی سلامتی کے پیش نظر’ قطر کے ساتھ سرحدیں بھی بند کی جارہی ہیں۔ سعودی عرب نے قطری شہریوں کو 14 دن کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کا حکم بھی دیدیا ہے ۔بحرین نے قطر پر اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے اور سلامتی و استحکام کو خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے باہمی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔ ان چاروں ممالک کا کہنا ہے کہ قطر اخوان المسلمون ۔ القاعدہ اور داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتا ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کا بیان میں بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا کہ مصر نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ مصر قطری جہاز اور طیاروں کے لیے اپنی بندرگاہ اور ہوائی اڈے بھی بند کر رہا ہے اور یہ فیصلہ قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے قطری سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔ ابو ظہبی حکومت نے قطر پر دہشت گرد، انتہا پسند اور مسلکی تنظیموں کی حمایت کا الزام لگایا۔قطر کو یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سعودی اتحاد سے بھی خارج کردیا گیا ہے۔قطر کے تین ہمسایہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب نے اپنی سرحدی بھی قطر پر بند کردی ہیں۔قطر کا زمینی راستہ صرف سعودی عرب کے ساتھ ہے جسے سعودی عرب نے بند کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق قطر کے خلاف 4 عربی ممالک کی کارروائی کی عرب تاریخ میں کوئي مثال نہیں ملتی۔ عرب ذرائع کے مطابق قطر کے خلاف اس پورے کھیل کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

News ID 1872979

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha