7 جون، 2017، 12:11 PM

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی بادشاہ کو فون/ قطر کے خلاف پابندیوں کی حمایت

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی بادشاہ کو فون/ قطر کے خلاف پابندیوں کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کوٹیلی فون کرکے قطر کے خلاف پابندیون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کوٹیلی فون کرکے قطر کے خلاف پابندیون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطےکےکسی بھی ملک کو انتہاپسندی کوفروغ دینے سے روکنے پرگفتگوکی۔ امریکی صدرنے قطر کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کے اقدامات کی حمایت کر تے ہوئےکہا ہے کہ میں نے عرب ملکوں پر زوردیا تھا کہ وہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو خۃم کردیں۔امریکی صدر نے قطر کے خلاف سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے اقدامات کی تعریف اور حمایت کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ  دہشت گردی کی مبینہ حمایت پر اس نے ہی عرب ملکوں سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کو کہا تھا ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا مکروہ چہرہ پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہوگيا ہے ، سعودی عرب یمن، عراق، شام اور بعض دیگر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے بعد اب امریکی اشاروں پر قطر کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف اور مفادات کے بارے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

News ID 1873025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha