24 دسمبر، 2015، 1:40 PM

بھارتی پائلٹ کا گورنر کو تاخیر کی وجہ سے سوار کرنے سے انکار

بھارتی پائلٹ کا گورنر کو تاخیر کی وجہ سے سوار کرنے سے انکار

بھارت کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ نے ریاست کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم کو تاخیر کی وجہ سے طیارے میں سوار کرنے سے انکار کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ نے ریاست کیرالہ کے گورنر پی سداشیوم کو تاخیر کی وجہ سے طیارے میں سوار کرنے سے انکار کر دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور ریاست کیرالا کے موجودہ گورنر سداشیوم کو کوچی سے ریاستی دارالحکومت ترواننت پورم جانا تھا لیکن مبینہ طور پر وہ ایئر پورٹ کافی تاخیر سے پہنچے تھے۔اس وقت مسافروں کو سوار کرنے کے لیے طیارے میں لگائی جانے والی سیڑھی ہٹا لی گئی تھی اور جہاز کو واپس رن وے کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔طیارے کے پائلٹ کو ہدایات دی گئیں کہ وہ گورنر کو سوار کرنے کے بعد ٹیک آف کرے لیکن پائلٹ نے ان کی بات نہیں تسلیم کی اور گورنر دوسرے دن صبح اگلی دستیاب پرواز سے ترواننت پورم پہنچے۔ادھر گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ مبینہ طور پر گورنر کی توہین کرنے پر ایئر انڈیا کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے جب کہ ریاست کے وزیراعلی اون چانڈی نے اس مسئلے کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

News ID 1860533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha