20 دسمبر، 2015، 12:04 PM

ایئر فرانس کے طیارے کی کینیا میں ہنگامی لینڈنگ

ایئر فرانس کے طیارے کی کینیا میں ہنگامی لینڈنگ

مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایئر فرانس کے طیارے نے کینیا میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایئر فرانس کے طیارے نے کینیا میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی طیارہ ماریشس سے پیرس جا رہا تھا جس میں عملے کے 14 ارکان سمیت 459 افراد سوار تھے ۔ طیارے میں ایک مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر طیارے کو ہنگامی طورپر کینیا میں لینڈ کرالیا گیا اور مسافروں اور عملے کے ارکان کو فوری طورپر جہاز سے اتار لیا گیا۔ لینڈنگ کے بعدبم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے طیارے کا آپریشن کلین اپ کیا جس کے دوران طیارے کے واش روم سے مشکوک پیکٹ برآمد کرلیا گیا۔ مشکوک پیکٹ میں دھماکہ خیز مواد تھا یا نہیں اس حوالے سے آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

News ID 1860440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha