1 جنوری، 2016، 3:00 PM

چین سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، 21 افراد زخمی

چین سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،  21 افراد زخمی

چین سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے 3 بچوں سمیت 21افراد زخمی ہو گئے ہیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ غیر متوازن ہو جانا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے 3 بچوں سمیت 21افراد زخمی ہو گئے ہیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ غیر متوازن ہو جانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا ایئر لائن کا طیارہ فلائٹ ایٹی ایٹ چین کے شہر شنگھائی سے کینیڈا کے شہر ٹورانٹو جا رہا تھا جو کہ راستے میں غیر متوازن ہو گیا۔ جس کی وجہ سے طیارے کو کیلگری اتارنا پڑا، پرواز کیلگری پہنچتے ہی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور تمام زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی ہنگامی لینڈنگ سے قبل ہی پندرہ ایمبولینسز ایئرپورٹ پر پہنچ چکی تھیں زخمی مسافروں کو سٹریچر کی مدد سے جہاز سے اتار کر ایمبولینسز میں منتقل کیا گیا۔ پرواز میں سوار مسافروں کا کہنا ہے کہ طیارہ بری طرح سے غیر متوازن ہو گیا تھا جبکہ اس دوران طیارے میں ایک خوفناک حالت پیدا ہو گئی تھی لوگ چیخیں مارنے لگ گئے اور ہر طرف شور ہی شور تھا۔

News ID 1860746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha