19 دسمبر، 2015، 12:04 PM

امریکہ کا پاکستان سے دیوبندی وہابی مدارس کو بند کرنے کا مطالبہ /دیوبندی مدارس دہشت گردی کی جڑ ہیں

امریکہ کا پاکستان سے دیوبندی وہابی مدارس کو بند کرنے کا مطالبہ /دیوبندی مدارس دہشت گردی کی جڑ ہیں

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوبندی وہابی مدارس دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں جنھیں سعودی عرب اور خلیجی عرب ممالک سے بڑے پیمانے پر مالی امداد مل رہی ہے خلیجی ممالک سے آنے والے پیسوں سے چلنے والے پاکستانی دیوبندی مدارس نفرت کا پیغام پھیلا رہے ہیں جس سے طلبہ میں دہشت گردی کا رجحان بڑھتاجارہا ہے لہذا وہابی مدارس کودہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بند کرنا بہت ضروری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوبندی وہابی مدارس دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں جنھیں سعودی عرب اور خلیجی عرب ممالک سے بڑے پیمانے پر مالی امداد مل رہی ہے خلیجی ممالک سے آنے والے پیسوں سے چلنے والے پاکستانی دیوبندی مدارس نفرت کا پیغام پھیلا رہے ہیں جس سے طلبہ میں دہشت گردی کا رجحان بڑھتاجارہا ہے لہذا وہابی مدارس کودہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بند کرنا بہت ضروری ہے ۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین ایڈ رائس نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کے جوہری نظام میں شامل کیے جانے والے ٹیکنیکل جوہری ہتھیار مزید پریشان کن ہیں۔رائس کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کی مدد کے باعث کانگریس کی جانب سے پاکستان کی فوجی امداد روکی جارہی ہے. ایسے وقت میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کو ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے، جو شاید ہی دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہو۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے تمام ارکان نے پاکستانی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک ، حزب الدعوۃ اور لشکر طیبہ سمیت تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔کمیٹی کے بعض ارکان نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ہتھیار القاعدہ اور دوسرے دھڑوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پالیسی پر بھی تنقید کی گئی اور کچھ ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج ان کا استعمال دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کے خلاف اور بلوچستان میں اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے کر رہی ہے،ایڈرائس کا کہنا تھا کہ جو پاکستانی اہلکار شدت پسندی سے منسلک اداروں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہوں ان پر معاشی پابندیاں اور ان کی آمد و رفت روکنے کی ضرورت ہے۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے تمام ارکان نے پاکستانی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک ، حزب الدعوۃ اور لشکر طیبہ سمیت تمام شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی اور دیوبندی وہابیوں کے مدارس کو بند کرنا ہوگا جو دہشت گردی کے فروغ کا اصلی مراکز ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں وہابی دہشت گرد عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور وہابی مدارس اور اداروں سے منسلک لوگ دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے کل ہی پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عادل مسعود بٹ کو گرفتار کیا ہے جو دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرتا تھا اور جسے سانحہ صفورا کے دہشت گردانہ واقعہ کا مرکزی مجرم قراردیا گیا ہے جس میں 44 مسلمان جاں بحق ہوگئے تھے۔

News Code 1860415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha