12 جنوری، 2016، 2:51 PM

امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا

امریکی کانگریس نے پاکستان کو  ایف 16 طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا

امریکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے۔ کانگریس کے حالیہ اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت اور امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا عمل روک دیا ہے۔ کانگریس کے حالیہ اجلاس میں امریکی قانون سازوں کی جانب سے پاکستان کو لڑاکا طیاروں کی فروخت اور امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ امریکی قانون سازوں نے پاکستان کو طیاروں کی فروخت روکنے کے لیے کئی طرح کے دلائل اور معلومات پیش کیں، جبکہ امریکی سینیٹ کی جانب سے بھی اوبامہ انتظامیہ کو فروخت کا عمل روکنے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

News ID 1861015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha